صوبا ئی وزیر داخلہ اچانک نواب شاہ پہنچ گئے‘ پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا
نواب شاہ ( نامہ نگار)صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا نواب شاہ کا دورہ تاجر برادری اور شہریوں نے پولیس کے خلاف شکایت کے ڈیر لگائے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے نواب شاہ پہنچے تو ضلعی انتطامیہ میں تھرتھلی مچ گئی اس موقع پر سہیل انور سیال نے ایس ایس پی کے ہمراہ لیاقت مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ سمیت بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لیاقت مارکیت میں پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے پولیس کیمپ کا دورہ کیا اس موقعہ پر تاجربرادری اور شہریوں نے صوبائی وزیراداخلہ سہیل انور سیال سے پولیس کے خلاف شکایت کے انبار لگائے دیئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دھڑلے سے ساتھ جو اء منشیات اورگٹکے فروخت کئے جارہے ہیں لیکن پولیس خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے خانہ پوری کررہی ہے ضلع پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوگیا ہے مظلوموں کی کوئی دادرسی نہیں ہورہی ہے پولیس کے خلاف روز مظاہرے ہورہے ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس موقع پر صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے ایس ایس پی کو ضلع سے سماجی برائیوں کے خاتمے منشیات اور گٹکے فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظا مات کئے گئے تھے۔
وزیر داخلہ دورہ