بلاول نے ثمینہ خالد گھرکی کو پی پی پنجاب شعبہ خواتین کا صدر مقرر کردیا
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ثمینہ خالد گھرکی کو پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نو منتخب صدر شعبہ خواتین ثمینہ خالد گھرکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکور ہوں اور قیادت کو ےقین دلانا چاہتی ہوں کہ شعبہ خواتین کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے دن رات ایک کردوں گی ۔دریں اثناءصوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں مختصر اور سادہ تقریب ہوئی جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے ثمینہ خالد گھرکی کو صدر منتخب ہونے پر گلدستہ پیش کیا۔
ثمینہ خالد گھرکی