زمین کی الاٹمنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں‘ ملزمان کا بیان
کراچی (وقائع نگار)77 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمے میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت آئیں توملزمان نے بیان دیا کہ زمین کی الاٹمنٹ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ”تو کیا آپ سب کو نماز پڑھتے ہوئے پکڑا گیا ہے“۔ چیف جسٹس کے ان ریمارکس کے بعد ملزمان کے وکلاءنے تیاری کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 جولائی تک توسیع کردی۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر بدین شوکت جوکھیو کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ آپ کی ضمانت واپس لیتے ہیں وکیل خود ہی پہنچ جائے گا۔ سماعت کے موقع پر ملزم اکبر ہنگو اور ریونیو کے دیگر افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔
ملزمان