عوام پانی‘ بجلی‘ روز گار کے لئے ترس رہے ہیں‘ مصطفی کمال
کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کسی بھی تحریک کو کامیابی سے چلانے میں خواتین کا مرکزی کردار ہوتا ہے‘ میری والدہ نے اپنی بیماری کے عالم میں بھی مجھے اس شہر کی خدمت کرنے سے نہیں روکا‘ خواتین کی پاک سرزمین پارٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پاک سرزمین پارٹی سرجانی ٹاو¿ن کی(شعبہ خواتین) جانب سے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انیس قائم خانی‘ مبر نیشنل کونسل صوفیہ شاہ‘ صدر کراچی ڈویڑن آصف حسنین‘ نائب صدر عادل صدیقی‘ عرفان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ افطار ڈنر کی عظیم الشان تقریب میں ماو¿ں‘ بہنوں‘ بچیوں نے بہت بڑی تعداد شرکت کی۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کو لاکھوں لوگوں کی جماعت بنانے میں ماو¿ں‘ بہنوں کا انتہائی اہم کردار ہے‘انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے اپنی تمام آسائشوں کو عوام کی خاطر چھوڑا لیکن آج بھی صاف پانی‘ بجلی اور روزگار اور صحت کی بنیاد سہولیات کیلئے عوام ترس رہی ہے 2 لوگوں کی تنخواہ آج صرف بجلی کے بل کی مَد میں چلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ایک روشن و تابندہ مستقبل دے کر جائیں گے۔
مصطفی کمال