لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم حافظ مدد خان کو گرفتار کرلیا۔سرگردھا کے رہائشی منظور حسین نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم سرکل سید شاہد حسن کو درخواست دی تھی کہ اس کی بیٹی کو ملازمت کا جھانسہ دیکر ملزم حافظ مدد خان نے بلایا اور اس کی برہنہ تصاویر اتار کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔