جوہر ٹاﺅن: موٹرسائیکل کی ٹکر سے نوجوان راہگیر جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاﺅن کے علاقے میں تیزرفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر 23 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میانوالی کا رہائشی 23 سالہ نوجوان محمد عرفان جوہر ٹاﺅن میاں پلازہ میں کام کرتا تھا۔