عید منانے کےلئے مختلف پروازوں سے آنے والے 500 مسافروں کا سامان لاہور نہ پہنچ سکا
لاہور(خبر نگار) عید منانے کیلئے قومی ائر لائن اور نجی ائر لائنز کی25 مختلف پروازوں سے آنے والے 500 مسافرو ں کا سامان تا حال لاہور نہیں پہنچ سکا۔عید قریب آتے ہی بیرون ملک سے عزیز واقارب کےساتھ عید کرنے کےلئے آبا ئی علاقوں کی طرف لو ٹناشروع ہو گئے۔عمرہ زائرین کا سامان گم ہو نا اور آب زمزم کا نہ ملنا معمول بن گیا۔پی آئی اے،ائر بلیو،سعودی ائر،شاہین ائر،گلف ائر، الامارات، اتحاد، اومان ائر سمیت مختلف 25 ائیر لائنز کی پروازوں سے امریکہ ،یورپ اور مشرق وسطی سے آنےوالے 500سے زائد مسافروں کے 1200 کے لگ بھگ بیگ ائر لائنزوطن لانا ہی بھول گئیں۔