پاکپتن سے بیٹی کو ملنے لاہور آئی خاتون کا گردہ نکال لیاگیا‘ 2 ماہ بعد مقدمہ درج
لاہور (نامہ نگار) بیٹی سے ملنے پاکپتن سے لاہور آنے والی خاتون کو چار افراد نے پرانی انارکلی سے اغوا کرکے اس کا گردہ نکال لیا اور بے ہوشی کی حالت میں ٹھوکر نیاز بیگ پھینک کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کی دو ماہ کی تگ و دو کے بعد پرانی انارکلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ چالیس سالہ متاثرہ خاتون بلقیس کے مطابق وہ پاکپتن کی رہائشی ہے اور دو ماہ قبل بیٹی کو ملنے لاہور آرہی تھی کہ بس میں اس کی ملاقات صدیقی نامی شخص سے ہوئی جس نے گھریلو ملازمہ کی نوکری دینے کے بہانے فوڈ سٹریٹ انارکلی بلایا اور کار میں بٹھا کر کچھ سنگھا کر بے ہوش کرکے گردہ نکال لیا۔