23 بھکاری بچے تحویل میں لے لئے گئے
لاہور (نامہ نگار) چائلڈ پروٹیکشن بیورو پولیس نے مختلف علاقوں میں بھکاری بچوں کےخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 23 بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اقبال ٹاﺅن جوہر ٹاﺅن‘ ماڈل ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق عید تک بھکاری بچوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔