شیخ زاید ہسپتال میں فیکلٹی ممبران کا اجلاس
لاہور (کامرس رپورٹر) شیخ زاید ہسپتال لاہور میں فیکلٹی ممبران‘ پروفیسرز‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز بشمول سینئر رجسٹرار اور میڈیکل افسران کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر میرٹ پر منتخب کردہ چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پچھلے دو سالوں میں شیخ زاید ہسپتال میں ہونے والے بے شمار ترقیاتی کاموں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔