کھیلوں کی ترقی میں شہبا زشریف کا ویژن اثر دکھا رہا ہے: مدیحہ رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سٹی صدر فیصل آباد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ‘ خواتین کبڈی پنجاب کی پریذیڈنٹ‘ شریک کنونیئر فیصل آباد ڈویژن سپورٹس فیسٹیول مدیحہ رانا نے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملک دوسرے ترقیاتی کاموں کے علاوہ کھیلوں میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا یوتھ فیسٹیول کا ویژن اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر کھیل پنجاب جہانزیب خانزادہ بھی اس حوالے سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مدیحہ رانا نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین کے ویژن کے باعث خواتین بھی اب کھیل کے میدان میں پیچھے نہیں رہیں۔ انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مشن ہے کہ پاکستان خوب آگے بڑھے اور ترقی کرے اور مقصد کے حصول کیلئے ہماری قیادت رکاوٹیں ڈالنے والوں سے بھی نمٹ رہی ہے اور ملک کو آگے بھی بڑھا رہی ہے۔