طیبہ تشدد کیس، استغاثہ کی پانچویں گواہ ڈاکٹر نسرین کا بیان قلمبند
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں استغاثہ کی پانچویں گواہ ڈاکٹر نسرین بٹ کا بیان قلمبند کر لیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں شامل دیگر دو ڈاکٹر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی پانچویں گواہ ڈاکٹر نسرین بٹ کا بیان ریکارڈ کیا جو طیبہ کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کا حصہ تھیں۔ ۔ طیبہ کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں شامل دیگر دو ڈاکٹرز پیش نہ ہوئے ۔ عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر ریٹائر ہو چکے جبکہ دوسرے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ عدالت نے دونوں ڈاکٹرز کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 4 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
طیبہ کیس