چین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ کیلئے 24 جون کو اسلام آباد آئیں گے
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) افغانستان میں قیام امن کے امکانات کا جائزہ لینے اور پاکستان و افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، دو روزہ دورہ پر چوبیس جون کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں وہ افغان دارالحکومت کابل بھی جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران وہ مشیر خارجہ، سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایک انٹرویو کے دوران رواں ماہ چینی وزیر خارجہ کی اسلام آباد اور کابل آمد اور اس دورہ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتا چکے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ