فیول ایڈجسٹمنٹ‘ مئی کیلئے بجلی قیمت میں 1.90 روپے فی یونٹ کمی
کر اچی (ا سٹا ف ر پو ر ٹر) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 90پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔یہ کمی مئی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،قیمتوں میں کمی سے عوام کو 19ارب کا ریلیف ملے گا، نیپرا نے سی پی پی اے کو جون کے بلوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کردی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 90پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمت میں کمی مئی میں فیول میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فرنس آئل سے30فیصد اور ایل این جی سے 8فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔ترجمان نیپرا کے مطابق قدرتی گیس سے30فیصد بجلی کی پیداوار رہی ۔بجلی کی پیداوار لاگت 54ارب روپے رہی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے19ارب کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ساہیوال ،حویلی بہادر شاہ پلانٹس سے بجلی پیدا ہوئی جس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں مانگی گئی۔عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریلیف ملا۔چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کو جون کے بلوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی قیمت