عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ، گورنر سندھ
کراچی (وقائع نگار )گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کام اور منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے اسمبلیوں میں نہ صرف آواز اٹھائیں بلکہ قانون سازی میں تعاون کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں اراکین اسمبلی سید شفقت شاہ شیرازی اور اعجاز شاہ شیرازی کی سربراہی میں چار رکنی وفدسے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں ایاز شاہ شیرازی اور حنیف میمن بھی شامل تھے ۔وفد نے گورنر سندھ کو اپنے حلقہ کے مسائل ، حائل رکاوٹوں ،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع ٹھٹھہ میں ریلیف پیکج ، 500 بستروں کے اسپتال ، ہیلتھ کارڈ ، پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔