جیب کتروں کیخلاف ایکشن لیا جا ئے ، نذر آرائیں
کراچی ( پ ر) شفق ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر نذر آرائیں نے کہا ہے کہ جیب کتروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے انہو ں نے کہا کہ ملک کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے جیب کتروں نے کراچی کے با شندوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اور ان کو بڑے پیما نے پر نقصان پہنچارہے ہیں ۔ ان دنو ں ما رکیٹوں میںرش کی وجہ سے جیب کترے لو گو ں کی عید خراب کرنے میں مصروف ہیں ۔