ملت ٹریکٹرز اور مسلم کمرشل بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (پ ر) ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک کے درمیان ٹریکٹر فنانسنگ کا معاہدہ ہوا گزشتہ روز مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے ٹریکٹر لوننگ سکیم کا آغاز کیا گیا۔ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم عرفان عقیل اور مسلم کمرشل بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ زرغم درانی نے دستخظ کئے انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سکیم بہت کامیاب رہے گی۔ تقریب میں ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ اور مسلم لیگ بینک کے اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔