ملتان اور وجھیانوالہ میں حادثات‘ باپ بیٹی سمیت 3 جاں بحق
ملتان + وجھیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مظفر آباد پولیس کے علاقے میں کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تفصیل کے مطابق فرید آباد کا رہائشی اظہر سڑک پار کر رہا تھا کہ اسے تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا اس کی عمر 18 سال تھی ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا پولیس ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ وجھیانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چک نمبر 84 پندرہ ایل کے ماسٹر منظور جکھڑ اپنی جواں سال بیٹی کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر وجھیانوالہ سے گھر جاتے ہوئے چک نمبر 65 پندرہ ایل کے قریب سامنے سڑک پر کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر باپ بیٹی دونوں ہلاک ہو گئے۔