لیگی کارکنوں کے کام میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگی ورکروں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ملتان کے انتظامی اور پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں لیگی کارکنوں کے کاموں میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان کے جائز کاموں کو جلد اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور کاموں میں بلا جواز رکاوٹیں ڈالنے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہوئی۔