پنجاب اسمبلی: مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 8خواتین کامیاب قرار
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نو خالی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی آٹھ خواتین کو کامیاب قرار دے دیا۔ نومنتخب خواتین بجٹ اجلاس میں ہی حلف اٹھائیں گی۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر جن آٹھ امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ان میں حنا پرویز بٹ، زیب النساءاعوان، نبیرا عندلیب، ظل ہما، ڈاکٹر عائشہ، راحیلہ یحییٰ، شازیہ کامران اور شازیہ طارق شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔