لاکھوں کی وارداتیں، ڈاکو نقدی، زیورات اور گاڑیاں لے گئے
لاہور(نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوںمیںڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے اقبال ٹاﺅن مےں احمدکے گھر گھس کر اہلخانہ کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر 10لاکھ روپے مالیت،کوٹ لکھپت میں مصباح کے گھرسے7لاکھ روپے مالیت، مانگا منڈی میں منصور علی کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت، ٹاﺅن شپ میں نواز کے گھر سے ساڑھے5لاکھ، چوہنگ میںقمر کے گھر میںگھس کر 4لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے اقبال ٹاﺅن میں عمیر کی کار سوار فیملی سے 10لاکھ روپے مالیت، ریس کورس میں وقاص کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لےا۔ ڈاکوﺅںنےٹاﺅن شپ میں عمرسے 4لاکھ روپے کی نقدی، طلائی چین او رموبائل فون، نشتر کالونی میں توقیر سے 5لاکھ روپے ا ورموبائل فون،گرین ٹاﺅ ن میں راحیل سے موٹر سائیکل، 3لاکھ روپے اورموبائل فون،لاری اڈہ میں قیصرٹائر کی دکان میںگھس کر 3لاکھ روپے اورموبائل فون،شاد باغ میںڈاکوﺅںنے نویدسے لیپ ٹاپ، 66ہزار روپے اورموبائل فون،نواب ٹاﺅن میں ذوہیب چوہان سے لیپ ٹاپ،30ہزار روپے اورموبائل فون، ٹاﺅن شپ میں عمیر سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،شاہدرہ ٹاﺅن میں امجد سے ایک لاکھ اور موبائل فون،گارڈن ٹاﺅن میں سعید سے لیپ ٹاپ، 23ہزار روپے اورموبائل فون،کوٹ لکھپت میں عیسٰی خان سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان اور لیپ ٹاپ، لیاقت آباد میں رمضان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون،جنوبی چھاﺅنی میں شاہد سے لیپ ٹاپ، نقدی اور موبائل فون،وحدت کالونی میں حنیف سے 50ہزار روپے اور دوموبائل فون،غازی آبادمیں مدثر سے 21ہزار روپے اورموبائل فون،جوہر ٹاﺅن میں نوید سے 50ہزار روپے، موبائل فون لوٹ لےا۔چوروں نے شاد باغ میںسے ذوالفقار، سول لائن سے محمد اسلم، اقبال ٹاﺅن سے صفدر کی گاڑیاں، گلشن اقبال سے لقمان کا کیری ڈبہ، غالب مارکیٹ سے ذوالفقار کا رکشہ جبکہ رائے ونڈسے رضوان، شاہدرہ سے اسلم،گلشن اقبال سے احمد علی، شفیق آبادسے حسنین، ٹاﺅن شپ سے محمد ندیم،ٹبی سٹی سے وقاص،قلعہ گجر سنگھ سے فاروق، گلبرگ سے نصیر، مسلم ٹاﺅن سے گلفام، شاد باغ سے میاں رضا کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔