ارکان اسمبلی سے خطاب، وزیراعلیٰ کا دلچسپ فقروں اور ضرب المثل کا استعمال
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجابٰ میاں شہبازشریف نے بہاولپور ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران تفصیل اور دلائل کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی عام انتخابات میں تاریخی کامیابی کی وجوہات پر اظہار خیال کیا۔ جس پر ارکان نے انہیں بھرپور دار دی اور کئی موقعوں پر دلچسپ فقروں اور ضرب المثال کا استعمال کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر کہا کہ بجلی پر دی جانے والی سبسڈی سے غریب کے ساتھ امیر بھی مستفید ہورہے ہیں جو بالکل ایسے ہی ہے جیسے" بہتی گنگا میں سب نہائیں"۔ تھانہ کلچر اور پٹوار کلچرکے خاتمے کی بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ "لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے"۔ ایک او رموقع پر وزیراعلیٰ نے خود انحصاری اور اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ "ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات"۔