فیصل آباد: ساس نے بہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ہسپتال داخل
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر ساس نے پٹرول چھڑک کر بہو کو جلا دیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل پارک بھٹو چوک کے رہائشی عمران رضا کی اہلیہ نجمہ سحر کی اپنی ساس سے گھریلو جھگڑے پر تلخ کلامی ہوئی۔اس رنجش پر ساس نے گھر میں پڑی پٹرول کی بوتل بہو پر انڈیل کر آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔