نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کوٹلہ جام کے رہنما خبیب فاروقی ساتھی سمیت قتل‘ہڑتال ‘مظاہرے
بھکر + دریا خان (نامہ نگاران) اہلسنت والجماعت کوٹلہ جام کے رہنما پر قاتلانہ حملہ، شےخ خبےب فاروقی اپنے ساتھی محمد اعجاز سمےت دم توڑ گئے۔ ضلع بھر مےں قاتلانہ حملہ کے خلاف شڑ ڈاﺅن ہڑتال۔ شےخ خبےب فاروقی اپنے ساتھی محمد اعجاز کے ہمراہ درےا خان سے کوٹلہ جام جا رہے تھے ٹبہ حبےب شاہ کے قرےب نامعلوم مسلح موٹر سائےکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتےجہ مےں 25 سالہ شےخ خبےب 18 سالہ محمد اعجاز سمےت موقع پر جاںبحق ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولےس حکام اور اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنما موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کے بعد ضلع بھر مےں خوف و ہراس پھےل گےا۔ مشتعل افراد نے ڈےرہ موڑ کوٹلہ جام پور مےن روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دےا جس کے باعث سارا دن ذرائع و آمدورفت کے لئے متبادل راستہ اختےار کرنا پڑا۔ بعدازاں اہلسنت والجماعت ضلع بھکر نے اہلسنت والجماعت کے 2 کارکنوں کے قتل کے خلاف ضلع بھر مےں ہڑتال کی کال دے دی جس پر ضلع بھر مےں کاروباری نظام معطل رہا اور شڑ ڈاﺅن ہڑتال رہی۔ واضح رہے شےخ خبےب فاروقی چند روز قبل ہی 3 ماہ کی نظربندی کے بعد جےل سے رہا ہوا تھا۔