ممتاز قادری کی رہائی کا مطالبہ ذاتی سوچ ہے، تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: ترجمان
اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان تحرےک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شےرےں مزاری نے کہا ہے تحرےک انصاف قانون کی بالادستی اور عوامی نظام پر مکمل ےقےن رکھتی ہے ۔ممتاز قادری کے مستقبل کے حوالے سے فےصلہ عدالتوں کا استحقاق ہے۔ممتاز قادری کے حوالے سے تحرےک انصاف کے موقف کی وضاحت کر تے ہوئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا قانون کے مطابق ہی ہر مقدمے کو خواہ وہ کسی کے بھی قتل سے متعلق ہو، حل ہونا چاہےے۔انہوں نے کہا تحرےک انصاف کا اس حوالے سے موقف انتہائی واضح اور رےکارڈ پر ہے ۔ رکن اسمبلی مجاہد علی کا اس حوالے سے نقطہ نظر ان کی ذاتی سوچ کا مظہر ہو سکتا ہے تاہم اس کا تحرےک انصاف کی مجموعی پالےسی سے کوئی تعلق نہےں۔ این این آئی کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت کے رکن اسمبلی مجاہد علی خان کے موقف سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔