بے نظیر بھٹو کا 60 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا
اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا 60 واں یوم پیدائش (آج) جمعہ کو منایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آج بے نظیر بھٹو کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کیساتھ منائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلئے جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں سہ پہر تین بجے قرآن خوانی اور دعا ہوگی۔ تقریب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ‘ سینٹ میں پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی‘ اراکین قومی اسمبلی‘ سینیٹرز‘ پارٹی عہدیداران اور کارکن شرکت کریں گے۔ دعا کے بعد پارٹی راہنماءلیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری بھی دیں گے۔