چینی خلا بازوں کاخلاسے زمین پر موجود بچوں کو لیکچر
چینی خلا بازوں کاخلاسے زمین پر موجود بچوں کو لیکچر
بیجنگ( نیٹ نیوز)چین کے خلا بازوں کی ٹیم نے خلاسے زمین پر موجود بچوں کوسائنسی معلومات سے پُر لیکچر دیا،جسے تقریباً60 ملین دیگر اساتذہ اور طلبا نے بھی براہ راست دیکھا،خلا میں سیارے ، ستارے اور کوئی چیز کیسے معلق رہ سکتی ہے ، چینی بچوں نے 51 منٹ کے خلائی لیکچر میں جان لیا۔بلبلاخلا میں کشش ثقل نہ ہونے کے باعث کیسے رہتا ہے۔چینی خاتون وینگ یپنگ نے مدار میں گھومنے والی لیب ماڈیول تیان گونگون میں یہ سائنسی تجربا ت کرکے بچوں کو بتایا۔