خیر سگالی کے لیے پاکستان مزید طالبان رہنما رہا کر سکتا ہے، جرمن خبر رساں ادارہ
اسلام آباد(آن لائن) طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے وا لے دوحہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان بطور خیر سگالی مزید طالبان رہنماو¿ں کو رہا کر سکتا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر رہا کیے جانے والوں میں م±لا عمر کے سابق نائب عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد افغانستان میں مفاہمتی کوششوں کو تقویت پہنچانا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کو بتایا کہ یہ کسی بھی وقت ممکن ہو سکتا ہے۔ ایک اور سینئر سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ ممکنہ طور پر رہا ہونے والوں میں دیگر سینیئر طالبان رہنما بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان کی اصل تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔