فرانس میں سکارف پہننے پر مسلم خاتون پر حملہ، حمل ضائع ہوگیا
پیرس (این این آئی) فرانس میں سکارف پہننے پر مسلم خاتون پر حملہ کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا حمل ضائع ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق21 سالہ متاثرہ خاتون نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے انکے نقاب کو اتروانے کی کوشش کی بعد ازاں مزاحمت پر پیٹ پر لات ماردی۔ جس سے انکا حمل ضائع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کا پتا لگایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اپریل 2011 ءسے فرانسیسی قانون کے مطابق فرانس میں برقعہ یا حجاب کرنے پر پابندی عائد ہے۔