امریکہ طالبان مذاکرات ریڈ لائنز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے: بھارت
بغداد (اے پی اے) بھارت نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران عالمی برادری کی جانب سے کھینچی گئی ریڈلائنز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دورہ¿ بغداد کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ہم وقتاً فوقتاً اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کو ریڈلائنز کے متعلق یاددہانی کراتے رہے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے کھینچی جانے والی اس لائن کو کسی بھی صورت عبور نہ کیا جائے۔ یقیناً امریکہ افغانستان اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے تاہم حتمی طور پر مذاکرات افغانستان کی خودمختار حکومت اور افغان شہریوں کے درمیان ہو رہے ہیں جو طالبان آئیڈیالوجی کو قائل کرنے کیلئے ہیں۔