لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ سرچ آپریشن ‘300 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پولےس و قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 300 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے سرچ آپریشن دہشت گردوں کے شہر میںداخلے کی اطلاع کے بعد کیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان مےں اکثرےت افغانےوں اور پٹھانوں کی ہے۔ حساس اداروں کے مراسلہ کے مطابق لاہور میں 4 سے 5 خودکش حملہ آور موجود ہیں۔ دہشت گردوں کا تھانہ جنوبی چھاﺅنی پر حملے کا خطرہ ہے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر لاہور پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کرکے 300 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن داتا دربار، لاری اڈہ، نولکھا، ریلوے سٹیشن، اقبال ٹاﺅن، منصورہ، یتیم خانہ، ملت پارک میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ کوٹ لکھپت اور قریبی علاقوں میں بھی آپریشن کیا گیا۔ ایس پی سٹی آپریشنز کے مطابق دہشت گرد مذہبی مقامات سمیت کئی اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ شب برات کے موقع پر داتا دربار سمیت مذہبی اجتماعات پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔