”ترکی، بلغاریہ، برازیل میں مظاہروں کے اوقات مختلف لیکن احتجاج کی علامات ایک جیسی ہیں“
”ترکی، بلغاریہ، برازیل میں مظاہروں کے اوقات مختلف لیکن احتجاج کی علامات ایک جیسی ہیں“
برازیلیہ (بی بی سی) ترکی، بلغاریہ اور برازیل میں ہونے والے مظاہرین کے اوقات مختلف اور زبانیں الگ ہیں لیکن احتجاج کی علامات ایک جیسی ہیں۔ مظاہرے کرنے والے ان نوجوانوں کو دی جانے والے مجموعی سزا جیسے آنسو گیس کے جواب میں خمیے، گیس ماسک اور ہیلمٹ کا برجستہ استعمال، حکومتوں کے دفاع میں ہاتھ سے لکھے گئے گندے مندے اشارے، گذشتہ سال کے مظاہروں جیسی یکسانیت اور جوانی سے بھر پور مظاہرین۔ دنیا کے مختلف ممالک کی سڑکوں پر موجود لوگوں سے بات چیت کے بعد معلوم ہوا کہ وہ غربت کے بارے میں بات نہیہں کرتے ہیں۔ وہ بد عنوانی، جمہوریت کے فریب، گروہوں کی سیاست اور معاشی ترقی سے امراءکو ملنے والی کثیر دولت پر پریشان ہیں۔