ملائشیا: عدالت نے امریکی پادری کو قتل کرنے کے الزام میں مزید دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کر دی
ملائشیا: عدالت نے امریکی پادری کو قتل کرنے کے الزام میں مزید دو پاکستانیوں پر فرد جرم عائد کر دی
کوالالمپور (اے ایف پی) ملائشیا کی عدالت نے مزید دو پاکستانیوں پر امریکی پادری کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔ فرانسینی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک پاکستانی پر امریکی پادری ڈیوڈ یمز کو قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ گزشتہ روز 37 سالہ شاہین مراد اور 21 سالہ حسن رضا پر فرد جرم عائد کی گئی۔ مقدمہ کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان/ فرد جرم