منصورہ مارکیٹ کا ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب، شہریوں کو مشکلات
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر، سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور ضلعی امیر میاں مقصود احمد نے کہا کہ منصورہ مارکیٹ کا ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب ہونے کے باعث رہائشیوں اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ بے حس ہوچکی ہے عوام کی کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی جبکہ پانی نایاب ہوچکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ٹرانسفارمر جو پہلے بھی آئے روز خراب ہوتا رہتا ہے کو تبدیل کرکے علاقے کے مکینوں کو اس عذاب سے نجات دلائے۔