تحقیق کے فروغ کیلئے اداروں کا اشتراک لازمی ہے: وائس چانسلر جی سی یو
لاہور (سٹاف رپورٹر) تحقیق کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں و تحقیقی اداروں کے مابین تحقیقی وتدریسی اشتراک لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیوسٹی لاہورکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے فلڈ فارکاسٹنگ سینٹرکے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد کی صدارت ڈائریکٹر محمدریاض اور سینئر میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کی جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ جغرافیہ کے صدر ڈاکٹر علی اقتدار مرزا بھی موجود تھے۔