2010ءمیں افغان ٹرانزٹ کے 3 ہزار کنٹینرز کراچی سے باہر ہی نہیں گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کنٹینرز کیس میں کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی رپورٹ نے ایف بی آر کے سب ٹھیک ہے کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس افسروں نے کنٹینرز کے بجائے ٹرکوں کی نقل و حرکت پر توجہ رکھی، کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ 2010ءمیں افغان ٹرانزٹ کے تین ہزار کنٹینرز کراچی سے باہر ہی نہیں گئے، کنٹینرز کو کراچی سمیت ملک بھر کے گوادموں میں منتقل کیا گیا۔ کرپشن میں محکمہ کسٹمز کے گریڈ 12 سے گریڈ 22 تک افسر ملوث ہیں۔