وفاقی حکومت نے افسروں کے تبادلے کر دئیے، ندیم حسن چیئرمین سی ڈی اے مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی حکومت نے ڈی اےم جی گرےڈ21کے افسر ندےم حسن آصف کو چےئرمےن سی ڈی اے تعےنات کر دےا، سبکدوش ہونے والے چےئرمےن سی ڈی اے طاہر شہباز کو اےڈےشل سےکرٹری کابےنہ تعےنات کر دےا گےا، سےنئر جائنٹ سےکرٹری شمارےات ڈوےژن نور احمد کو ٹرانسفر کر کے سےنئر جائنٹ سےکرٹری فنانس ڈوےژن تعےنات کرنے کے احکامات جاری کر دےئے گئے، اےڈےشنل سےکرٹری کابےنہ آفتاب انور بلوچ کی خدمات انکے ادارے اےف بی آر کو واپس کر دی گئےں، سےکرٹری وزارت انسانی حقوق شرےف اختر کو ٹرانسفر کر کے سےکرٹری وزارت کےپےٹل اےڈمنسٹرےشن اےنڈڈوےلپمنٹ ڈوےژن(کےڈ) تعےنات کر دےا گےا۔ایف بی آر کی گریڈ 17 کی افسر مس کلپنا کو آر ٹی او کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثناءایف بی آر میں تین مزید ایسے افسر سامنے آئے ہیں جنہوں نے مئی میں اپنے تبادلہ کے باوجود اپنے مقام تعیناتی پر رپورٹ نہیں کیا۔ سی آئی آر II (اپیلز کراچی) سی آئی آر اپیلز I کراچی اور سی آئی آر زون I آر ٹی او کراچی کے عہدے خالی پائے گئے جبکہ ان پر تعیناتی مئی میں کی گئی تھی۔ ایف بی آر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں تین افسروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مقام تعیناتی پر رپورٹ کریں۔ ان افسروں میں گریڈ 20 کے بشارت احمد قریشی‘ گریڈ 20 کے امتیاز احمد اور گریڈ 19 کے عزیز الدین احمد شامل ہیں۔ گریڈ 19 کی افسر حنا اکرم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کراچی تعینات کر دیا گیا۔