سی ڈی اے کو پھر وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد( آ ئی این پی ) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو ایک بار پھر وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنی پریس کانفرنس میں سی ڈی اے کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے کی بجائے مسکرا دیے،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کو کابینہ ڈویژن سے نکال کر وزارت داخلہ کے ماتحت کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں باضابطہ عمل در آمد کر دیا جائے گا۔