کم از کم تنخواہ 10ہزار‘ تعلیمی اداروں پر سالانہ دو لاکھ روپے ٹیکس لگانے کی منظوری
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کم از کم تنخواہ 10ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 5لاکھ روپے سالانہ آمدن پرانکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز منظور کرلی گئی۔ حکام ایف بی آر نے کہا کہ کار ایمنسٹی سکیم پر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ہم نے 50 ہزار900 گاڑیاں رجسٹرڈ کیں،16 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا اجلاس میں تعلیمی اداروںپر سالانہ2لاکھ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز منظورکی گئی۔ نسرین جلیل کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے سفارش کی کہ ٹیکس ریٹرنگ فائل کرنا لازمی قرار دیاجائے۔ کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ پٹرولیم ڈیلرز پر اضافی ٹیکس کی منظوری دیدی۔ کمیٹی میں سفارش کی گئی کہ اشیائے خوردونوش پر سبسڈی بڑھائی جائے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ فوجی اور سول ملازمین کی پنشن کی شرح ایک جیسی ہونی چاہئے۔