اسلامی جمعیت طلبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں استقبال رمضان مہم
لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے استقبال رمضان مہم کا آغاز کر دیا اس حوالے سے طلبہ میں آگاہی کے حوالے سے یونیورسٹی میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے، پوسٹر اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے جبکہ استقبال رمضان کانفرنس کا انعقاد بھی ہوا۔ کانفرنس کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر دارِ ارقم سکولز پروفیسر انور گجر، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی حافظ نعمان ظفر اور ناظم علاقہ وسطی بہرام سعید تھے۔