لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام صفائی کے موضوع پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار
لاہور (خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام' شہر کی صفائی میں شہریوں کا کردار' کے موضوع پرپنجاب یونیورسٹی میںآگاہی سیمینار اور لِٹر فری لاہور مہم کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیرِ خوراک بلال یاسین تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر لِٹر فری لاہور مہم کی مختلف کیٹیگری میں جیتنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ آرٹ کیٹیگری ون میں پہلا انعام محسان ندیم، دوسرا ایمان خورشید اور تیسرا سلمان احمد کو ملا۔ آرٹ کیٹیگری ٹو میں پہلا انعام فیضان خان، دوسرا مریم زاہد اور تیسرا حافظ اسد کے حصے میں آیا۔ فوٹوگرافی مقابلے میں پہلا انعام مباسل علی، دوسرا نیلم خان اور تیسرا رِشا عابد میر کو دیا گیا۔