”حکومت قرآن و سنت کو سپریم لاءبنائے، جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے“
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ کی حکومت ملک سے سودی نظام ختم کرنے کی سنجیدہ کوشش کرے اور وفاقی شرعی عدالت کے سودیہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے۔ یہ مطالبہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت امیر پنجاب پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے کی۔ جس میں جمعہ کی چھٹی بحال کرنے، ملک میں قرآن و سنت کو سپریم لاءبنانے اور نظام معیشت کو اسلامی احکامات میں ڈھالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ پنجاب میاں محمود عباس نے خطاب کرتے ہوئے ”جہد مسلسل“ کے نام سے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر سیمینارز، جلسے اور کانفرنسز کروانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر حافظ صدیقی کی رہائی، برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ اجلاس میں مولانا محمد نعیم بٹ اور دیگر علماءنے بھی شرکت کی۔