سودی مالیاتی نظام سے نجات کیلئے جماعت اسلامی فوری قومی کانفرنس بلائے: ظفر عمر خان
لاہور (پ ر) سٹیٹ بنک کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر عمر خان فانی نے امیر جماعت اسلامی منور حسن کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی انگریزوں سے ورثے میں ملے سودی مالیاتی نظام کے خاتمہ کیلئے تمام محب وطن جماعتوں کی کانفرنس بلائے غیر سودی مالیاتی نظام اختیار کرنے کی قرار داد اسمبلیوں سے پاس کرائی جائے۔ تمام وسائل ملک میں موجود ہیں صرف کرنسی کو حکومتی کنٹرول میں لانے کی ضرورت ہے سٹیٹ بنک کو سودی نظام کی سربراہی سے ہٹا کر نیشنل ٹریژری آف پاکستان قائم کیا جائے ہمیں یہود و ہنور کے پھیلائی ہوئے افراط زر کے فریب سے نکلنا ہو گا۔