وفاقی و صوبائی بجٹ کسان دشمن ہے: میاں رشید منہالہ
لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ اور جنرل سیکرٹری سردار عرفان اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی بجٹ کسان دشمن بجٹ ہے جس میں زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کو ریلیف نہ در کر حکمرانوں نے ملک دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بجٹ میں بجلی پر سبسڈی نہ دے کر کروڑوں کسانوں کو مایوس کیا انتخابی دعوﺅں اور بجٹ کے اعداد و شمار میں زمین آسمان کا فرق ہے تونائی بحران حل کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے دنیا بھی میں ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے کسانوں کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن پاکستان میں زرعی مداخل پر جنرل سیل ٹیکس لگا کر ہر کسان کو ریڑھ کی ہڈی پر ٹھوکر ماری جا رہی ہے ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی پر سبسڈی نہ دے کر بھی کسانوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے کسانوں کیلئے ٹیوب ویل چلانا ناممکن ہو جائے گا۔