قیمتی پتھروں اور زیورات کی 4روزہ نمائش 26 ستمبر سے کراچی میں ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) قیمتی پتھروں اور زیورات کی نمائش رواں سال ستمبر میں ہوگی۔ ملک کے مختلف حصوں سے قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبہ سے منسلک افراد اپنی مصنوعات نمائش کےلئے پیش کریں گے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بختیار خان نے کہا کہ قیمتی پتھروں اور زیورات سے متعلق 4روزہ نمائش26 سے 29 ستمبر2013ءتک کراچی میں ہوگی۔ ملک کے مختلف حصوں سے زیورات اور قیمتی پتھروں کے کام سے منسلک افراد اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے قیمتی پتھروں کی برآمدات سالانہ ایک ارب 20کروڑ ڈالرہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4روزہ نمائش میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔