ریلوے اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، 3کروڑ 60لاکھ کی اراضی واگزار
لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس نے وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت کے مطابق ریلوے حدود مےں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ تفصیل کے مطابق لاہور ڈوےژن مےں کل 200 مرلے مالیتی 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد کی زمےن، وزیر آباد مےں 30مرلے رہائشی اراضی مالےتی 10 لاکھ ، فیصل آباد مےں 103.8 مرلہ کمرشل اراضی مالیتی 3 کروڑ 11 لاکھ ، قصور کنگن پور سے 10 مرلہ کمرشل اراضی مالیتی 10 لاکھ روپے ، رےلوے اسٹیشن سیالکوٹ سے 57 مرلے مالیتی 29 لاکھ روپے کی زمےن واگذار کروائی ۔ آپرےشن کے دوران ریلوے پولیس کی بھاری نفری اور ریلوے عملہ موقع پر موجود تھا ۔