زندگی میں کامیابی کیلئے بچے صحت کا خیال رکھیں: ڈاکٹر خالد جمیل
زندگی میں کامیابی کیلئے بچے صحت کا خیال رکھیں: ڈاکٹر خالد جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) سربراہ شعبہ بحالی¿ معذوراں میو ہسپتال ڈاکٹر خالد جمیل(بگ برادر) نے کہا کہ بچے زندگی میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی صحت کاخاص خیال رکھیں اورغیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مکمل توجہ تعلیم پر دینے کے علاوہ اپنے والدین کا ادب و احترام اور بہن بھائیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے سے گریز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں نظریاتی سمر سکول کے گیارہویں روز گفتگو کے دوران کیا۔ علاوہ ازیںچائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام فرید نے بچوں کا طبی معائنہ کیا۔ پروگرام کا اختتام پاکستان‘ قائداعظم‘ؒ علامہ محمد اقبال‘ؒ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔