بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے والے درجنوں افراد کو جرمانے
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے لاہورڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈ نٹ رانا ابرار انور کی ہدایت میں اسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر کا خصوصی ٹیم کے ہمراہ ٹرینوں میں ٹکٹ کے بغیر سفرکرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے گزشتہ روز بھی برانچ اور مین لائن پرچلنے والی ٹرینوں میں چھاپے مار ے گئے اور ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے درجنوں مسافروں کو پکڑ کر جرمانے کئے۔بتایا گیا کہ اسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر نے خصوصی ٹیم کے ہمراہ ٹرین101اپ اور 104ڈاﺅن میں چھاپے مارے جس کے دوران 150مسافروں کوپکڑا جو ٹکٹ لئے بغیر ہی سفر کررہے تھے۔