نظریاتی سمر سکول میں آج ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا
نظریاتی سمر سکول میں آج ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول کے بارہویں روزآج جمعہ21جون کو ساڑھے دس بجے صبح ٹریفک پولیس لاہور کے افسران ایس پی محمد اظہر گجر اورایس پی رانا شجاعت حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ طلبہ وطالبات کو کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کریں گے۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ”پاکستان سے پیار کرو“ ہے۔ سکول کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔