گیارہ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 72.5 فیصد اضافہ
کراچی (آئی این پی) رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 72.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2012ءتا مئی 2013ءکے دوران ملک میں 1.318 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، گزشتہ دو سال کے دوران تیل اور گیس کی تلاش، خوراک اور مالیاتی شعبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری نمایاں رہی۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2013ءکے دوران 465.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے ماہ مئی میں 106.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔